14 ستمبر 2010 - 19:30

امریکہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ہندوستان کے زير انتظام جموں و کشمیر میں زبردست احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں آج ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے اب تک 7 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ہندوستان کے زير انتظام جموں و کشمیر میں زبردست احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں آج ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے اب تک 7 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ضلع پونچھ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پونچھ ، منڈی، سرنکوٹ اور مینڈھر میں امریکہ کے خلاف زبر دست احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں لوگ امریکہ مردہ باد اور اسراغیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں بازار مکمل طور پر بند ہیں تحصیل مینڈھر میں مظاہرین پر سکیورٹی دستوں نے بے جا فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 7 افراد شہید ہوچکے ہیں شہیدوں میں علمدار حسین ، ارشد خان اور شمیم احمد بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو علاج کے لئے جموں روانہ کردیا گیا ہے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے مظاہرین نے سکیورٹی دستوں کی زیادتی کے بعد کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگادی ہے مظاہرین نے ڈی ایس پی مینڈھر کے دفتر کو محاصر میں لے رکھا ہے اور اس کو آگ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک امریکی احمق پادری نے 11 ستمبر کے موقع پر قرآن مجید کو جلانے کا اعلان کیا تھا اگر چہ مسلمانوں کے دباؤ کے بعد اس نے بظاہر اپنا اعلان واپس لے لیا لیکن اس کے کچھ حامیوں نے امریکہ کی کئی ریاستوں میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی ہے جس کے بعد دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ مغربی میڈيا اس گھناؤنے جرم کو چھپانے کے لئے اس خبر پر سنسر عائد کئے ہوئے ہیں افغانستان میں امریکی فوج کے جنرل ڈیویڈ پٹیریاس نے قرآن مجید کی بے حرمتی کو امریکی مفادات کے خلاف قراردیا ہے۔ ادھر وادی میں بھی امریکہ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے کشمیر میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں میں اب تک 25 افراد شہید ہوچکے ہیں۔کشمیر سرینگر کے ضلع بڈگام میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف پر تشدد مظاہرے، ۱۸ افراد شہیدہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرینگر اور بڈگام سمیت کئی علاقوں میں امریکہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف پر تشدد مظاہرے ہوئے ہیں جن میں اب تک 18 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ سرینگر اور بڈگام سمیت کئی علاقوں میں بھی امریکہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف پر تشدد مظاہرے ہوئے ہیں جن میں اب تک 18 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔کل دن بھر بڈگام اور اس کے مضافات میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا ہے انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن کی قیادت میں ایک عظيم احتجاجی ریلی بڈگام میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور امریکہ کے خلاف اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے ۔عوام سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے صدر اور حریت کانفرنس کے سینیئر رکن آغا سید حسن موسوی الصفوی نے قرآن مجید کی بے حرمتی کو تمام آسمانی ادیان کی بے حرمتی قراردیا انھوں نے کہا کہ اسلام او مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے صہیونیوں کی ایک منظم سازش عرصہ دراز سے جاری ہے اور قرآن مجید کی بے حرمتی صہیونیوں کی انہیں کوششوں کا نتیجہ ہے انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت صہیونیوں کی آلہ کار بن کر رہ گئی ہے سید حسن نے کہا کہ امریکیوں کو قرآن مجید کی بے حرمتی کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

.........

/110